اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت ہونے والی گرفتاریوں سے متعلق مقدمات کی سماعت کرنے سے روک دیا ہے۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کے مختلف عدالتی احکامات کو چیلنج کرنے سے متعلق معاملے پر غور کیا گیا۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس معاملے میں متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر فریقین بھی عدالتی حکم کا جائزہ لینے کے بعد اپنی درخواستیں دائر کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے ایم پی او کے تحت گرفتاریوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے مختلف احکامات کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔ اسی معاملے پر ابتدائی سماعت کے دوران وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو مقدمات کی سماعت سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔
Lahore 24°C
Karachi 29°C
Islamabad 20°C


