انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز اسکور کر لیے، جو آسٹریلوی سرزمین پر ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
انگلینڈ نے اس اننگز کے دوران 2011 میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر بنایا گیا اپنا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا، جب ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 333 رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی دوسری سنچری اسکور کی، جبکہ جو روٹ 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
درمیانی اوورز میں چند وکٹیں گرنے کے باعث انگلینڈ کی بیٹنگ کی رفتار متاثر ہوئی، تاہم جیکب بیتھل اور ول جیکس نے نصف سنچریاں بنا کر اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کو بڑے مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے زیویئر بارٹلیٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم دیگر بولرز انگلش بلے بازوں کو روکنے میں ناکام رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے مقررہ 50 اوورز میں 356 رنز کا ہدف دینے کے بعد آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے ایک مشکل ہدف کا سامنا ہے۔
Lahore 20°C
Islamabad 16°C


