راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو رات گئے اڈیالہ جیل سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو رات ڈیڑھ بجے پمز اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال میں ان کا مختلف طبی ٹیسٹوں سمیت تفصیلی چیک اپ کیا گیا۔
پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان تقریباً 40 سے 50 منٹ تک اسپتال میں موجود رہے۔ اس دوران میڈیکل اسپیشلسٹ نے ان کے دل کا بھی معائنہ کیا، جبکہ ان کی آنکھ میں ساتواں انجکشن بھی لگایا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے بعد صورتحال تسلی بخش ہونے پر عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کی اسپتال آمد و رفت کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔
Lahore 25°C
Islamabad 20°C


