انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان جوز بٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
جوز بٹلر کو سری لنکا کے خلاف ہیڈنگلے میں کھیلے گئے میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کچھ دیر دوبارہ بیٹنگ کی کوشش کی، تاہم تکلیف کے باعث میچ جاری نہ رکھ سکے۔
انجری کے باعث نومبر میں آسٹریلیا کے دورے میں بھی جوز بٹلر کی شرکت پر سوالیہ نشان ہے۔
بٹلر کی عدم موجودگی میں جارڈن کاکس کو وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ مڈل آرڈر میں بھی زیادہ ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ کاکس نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں 52 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیل کر ون ڈے کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی تھی۔
انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کے مطابق اہم کھلاڑیوں کی انجریز ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل متبادل کھلاڑیوں کو آزمانے اور ان کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔
میک کولم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو مستقبل میں ممکنہ مشکلات سے نمٹنے کے لیے پہلے سے بہتر منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔
Lahore 32°C


