راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر سلمان صفدر اور سردار لطیف کھوسہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے، جہاں دونوں وکلا کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی ۔

دونوں وکلا اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے اندر داخل ہوئے اور عمران خان سے ملاقات کی۔

اطلاعات کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر اور سردار لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل میں تین گھنٹے سے زائد وقت گزارا، جس کے بعد دونوں وکلا جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق سلمان صفدر کے علاوہ گزشتہ 13 ماہ کے دوران کسی دوسرے وکیل یا پارٹی قیادت کے کسی رہنما کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی تھی ۔