وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو انتظامی اور سیاسی طور پر ناکام قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سہیل آفریدی انتظامی طور پر تو ناکام ہو چکے تھے، لیکن اب وہ سیاسی طور پر بھی ناکام ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی کل علی امین گنڈاپور کے پاس گئے، حالانکہ وہ پہلے ان کے بارے میں گالم گلوچ کرتے اور انہیں حکومت و اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ قرار دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور کے پاس اس لیے گئے ہیں کیونکہ ان کی سیاسی ساکھ کمزور ہو چکی ہے اور وہ بوجھ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں رہے۔

https://x.com/ExactPressIntl/status/2104498866330763668?s=20

عطاء اللہ تارڑ نے عمران خان کے معاملے پر بھی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب پانی سر سے گزر چکا ہے، بچے شہید ہو رہے ہیں اور آپ سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں کہ عمران خان کو کون سے اسپتال بھیجنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بیماری کا بھی کوئی پتہ نہیں، کبھی کہا جاتا ہے کہ وہ صحت مند ہیں اور ساتھ ہی کہا جاتا ہے کہ انہیں اسپتال بھیج دیا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’تم کون لوگ ہو، کہاں سے آئے ہو؟‘‘

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا، ’’بھاڑ میں گئی پی ٹی آئی کی سیاست۔‘‘