عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی نظر آئے، جہاں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کے نرخ نیچے آگئے، تاہم چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 436 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 800 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 414 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے مقرر کی گئی۔
دوسری جانب سونے کے برعکس چاندی کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا۔ ملک بھر میں ایک تولہ چاندی 67 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 179 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 57 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 154 روپے ہوگئی۔
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ، چاندی مزید مہنگی
Lahore 23°C
Karachi 29°C