امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اس کی ایک یا دو جوہری تنصیبات اب بھی امریکی کارروائی کی زد میں آ سکتی ہیں اور ضرورت پڑنے پر انہیں صرف 10 منٹ کے اندر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور ایران بھی معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے، تاہم امریکہ اس معاملے میں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہتا۔
امریکی صدر نے ایران پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران معاہدہ کرنے کے بعد اکثر اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہے، جس کے باعث اس پر مکمل بھروسا کرنا مشکل ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ ایران واقعی امریکہ کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہوتا ہے یا نہیں۔
ایران کو ٹرمپ کی دھمکی ، جوہری تنصیبات پر حملے کا عندیہ
Lahore 24°C
Karachi 29°C
Islamabad 20°C