کراچی : سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی کے فلور پر ایم کیو ایم کا رویہ منافقانہ تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اسمبلی میں شور شرابا تو کیا، تاہم متعلقہ بل کی منظوری کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایم کیو ایم کی کارکردگی صفر ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اس سے قبل بلدیاتی انتخابات سے بھی بھاگ گئی تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جماعت نے پہلے اپنے سابق قائد الطاف حسین سے بغاوت کی اور انہیں چھوڑ دیا، جبکہ اب خود ایم کیو ایم کے اندر بھی شدید اختلافات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی کے درمیان بھی شدید اختلافات سامنے آ چکے ہیں اور ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو اپنی سیاسی کارکردگی اور اندرونی اختلافات پر توجہ دینی چاہیے۔
ایم کیو ایم کا اسمبلی فلور پر رویہ منافقانہ تھا ۔ شرجیل میمن
Lahore 23°C
Karachi 29°C