راولپنڈی : اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے نیا سیکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا ہے، جو آج سے تاحکمِ ثانی جاری رہے گا ۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کے تحت جیل کے اطراف مختلف مقامات پر اضافی پولیس ناکے قائم کیے گئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 435 پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے لیے ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور رائٹ مینجمنٹ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ پولیس ناکے داہگل، گیٹ نمبر ایک، گیٹ نمبر پانچ، فارماسیوٹیکل فیکٹری اور گورکھپور سمیت دیگر مقامات پر قائم کیے گئے ہیں۔
نئے سیکیورٹی پلان کے تحت داہگل سے گورکھپور تک مختلف پٹرول پمپس، ہوٹلز، دکانوں اور کمروں کو بند رکھنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی صدر اور انچارج ڈی ایس پی صدر کریں گے، جبکہ مختلف مقامات پر قائم پولیس ناکوں کے ذریعے جیل کے اطراف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔
حکام کے مطابق نیا سیکیورٹی پلان آج سے تاحکمِ ثانی نافذ العمل رہے گا۔
اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت ، نیا پلان نافذ
Lahore 23°C
Karachi 29°C