پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو ملتان سے حراست میں لینے کے بعد لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور کافی عرصے سے اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتاری کے بعد حماد اظہر کے خلاف درج مقدمات کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔