اسلام آباد: پاکستان میں خام تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملکی خام تیل کی پیداوار 1.8 فیصد بڑھ کر 68 ہزار 462 بیرل یومیہ ہوگئی، جبکہ گیس کی پیداوار میں 2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3 ہزار 88 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی۔
تیل کی پیداوار میں اضافے کی بنیادی وجہ ادھی، کے پی ڈی اور شارَف فیلڈز کی بہتر کارکردگی کو قرار دیا گیا ہے، جبکہ گیس کی پیداوار بڑھانے میں ماری، اُچ اور شیوا فیلڈز نے اہم کردار ادا کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی تیل پیداوار 1.8 فیصد اضافے کے بعد 35 ہزار 458 بیرل یومیہ ہوگئی۔ اسی دوران ماری کی تیل پیداوار میں 31.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گیس کے شعبے میں بھی او جی ڈی سی ایل کی پیداوار 3.2 فیصد بڑھ کر 689 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگئی، جبکہ ماری کی گیس پیداوار 4.7 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 4 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی تیل پیداوار میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا اور کمپنی کی یومیہ پیداوار 11 ہزار 428 بیرل ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار اضافہ ریکارڈ
Lahore 23°C
Karachi 29°C