پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا گیا۔
میڈیکل ٹیم میں پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان اور ڈاکٹر محمد علی شامل تھے، جبکہ ان کے ہمراہ پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا۔
طبی معائنے کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی ہوئی، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
ڈاکٹرز نے دونوں کا مکمل طبی معائنہ کیا، جبکہ فالو اَپ کے دوران کچھ ضروری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
طبی معائنے کے بعد پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔