دیامر: واپڈا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے تعاون سے منعقد ہونے والے واپڈا دیامر اسپورٹس گالا 2026 کے لیے ٹیموں کی انٹری اور قرعہ اندازی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اسپورٹس گالا یکم نومبر کو جشنِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر منعقد کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دیامر کے مطابق محکمہ سپورٹس کے زیرِ اہتمام 27 سے 29 اکتوبر 2026 تک ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ دیامر میں مختلف کھیلوں کے نمائشی مقابلوں کے لیے انٹری شو میچز منعقد ہوں گے۔
ضلع دیامر کے تمام اسپورٹس کلبز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق اپنی ٹیموں کی انٹری مکمل کرائیں تاکہ مقابلوں کے انعقاد کے انتظامات بروقت مکمل کیے جا سکیں۔
اسپورٹس گالا کا مقصد کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔