اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 7 فروری 2027 کو کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ انتخابات مرحلہ وار منعقد کیے جائیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات جنوری یا فروری 2027 میں کرانے کی درخواست کی تھی، جبکہ اس سے قبل پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل 2027 میں کرانے کی سفارش کی گئی تھی۔
چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق اسموگ، شدید دھند، خراب موسمی حالات، رمضان المبارک اور اساتذہ کی عدم دستیابی انتخابات میں تاخیر کی وجوہات ہیں۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 7 فروری 2027 کو ہوں گے اور ان کا انعقاد مرحلہ وار کیا جائے گا۔
Lahore 24°C
Karachi 29°C
Islamabad 20°C